چنئی،14؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بی جے پی کی تمل ناڈو یونٹ نے کل پورے تمل ناڈو میں نیٹ کی حمایت میں مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا تاکہ طبی امتحان کی تیاری کرنے والی 17سالہ ایک لڑکی کی موت کو لے کرداخلہ امتحان کے خلاف ہو رہے احتجاج پر جوابی حملہ کیا جا سکے۔پارٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ قومی داخلہ امتحان کی حمایت میں تمام 32ضلع کے 49مقامات پرمظاہرے کیے جائیں گے اور اس کی قیادت پارٹی کے لیڈر اور عہدیدارکریں گے جن پارٹی کے قومی ایگزیکٹو رکن ایچ بادشاہ بھی شامل ہوں گے ۔